Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم سے صوابی اور فیصل آباد کے ایم این ایز کی ملاقات

وزیراعظم سے صوابی اور فیصل آباد کے ایم این ایز کی ملاقات
January 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے صوابی اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز نے ملاقات کی۔

ایم این ایز نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی ترقی پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو فیصل آباد میں صنعتی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں۔

اس ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔