Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے شیخ رشید کی ملاقات ، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے شیخ رشید کی ملاقات ، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
March 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کے لئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ شیخ رشید بولے وزارت ریلوے میں آج اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ عوام کو آگاہی دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ٹرینیں بھی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ادھر ریلوے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹرین آپریشن محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق رش کو کم کرنے کے لیے 6 سے 8 ٹرینوں کو بند کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے نے فیصلہ اعلیٰ افسران کی سفارش پر کیا۔ ریلوے افسران نے ٹرین آپریشن بند یا محدود کرنے کی سفارشات کیں تھی۔ ریلوے انتظامیہ کو ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔