Friday, April 26, 2024

وزیراعظم سے سی پی این ای اورپی بی اے کے وفد کی ملاقات،میڈیا صنعت کی مشکلات کابتایا

وزیراعظم سے سی پی این ای اورپی بی اے کے وفد کی ملاقات،میڈیا صنعت کی مشکلات کابتایا
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان سے  سی پی این ای اور پی بی اے کے وفد نے ملاقات کی ، وفد نے  وزیر اعظم  کو میڈیا کی صنعت کو درپیش مشکلات  سے آگاہ کیا  ۔ وزیر اعظم نے نیوز پرنٹ پر عائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا یقین دلادیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   ہو سکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے،توقع ہے اپنی پالیسیوں کے مطابق مسائل پر قابو پائیں گے،مسائل کے حل کیلئے دودست ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عام آدمی کی مشکلات کم ہو جائیں ،تحریک انصاف تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، توقع ہے اپنی پالیسیوں میں مسائل پر قابو پائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  حکومت تعلیم،صحت اور ثقافت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،،ملکی اقتصادی صورتحال کےباعث میڈیاکوبھی مشکلات کاسامناہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میڈیا کو اشتہارات نہیں دیے جائیں گے۔