Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم سے سی ای او ویون گروپ کی ملاقات، ٹیکنالوجی کی منتقلی پر روز

وزیراعظم سے سی ای او ویون گروپ کی ملاقات، ٹیکنالوجی کی منتقلی پر روز
November 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ویون کے گروپ سی ای او مسٹر کان ترزیو اوغلون نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نوجوانوں کی تربیت پر زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے نوجوان بین الاقوامی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سی ای او ویون نے ڈیٹا کے بڑے حل فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، ملاقات کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ ودیگر موجود تھے۔

پاکستان ای کامرس کاروبار کے بے پناہ مواقع فراہم کررہا ہے، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ای کامرس پلیٹ فارم کے سربراہ بجارکی میکلسن نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ای کامرس کاروبار کے بے پناہ مواقع فراہم کررہا ہے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے۔

ملاقات کے دوران کمپنی کے سی ای او بجارکی میکلسن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔