Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب بلاگرزکی ملاقات، ملکی میڈیا پر برہم

وزیراعظم سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب بلاگرزکی ملاقات، ملکی میڈیا پر برہم
January 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب بلاگرز نے ملاقات کی، وزیر اعظم ملکی میڈیا پر برہم ہوگئے۔ کہتے ہیں میرے خلاف میڈیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے مکمل طور پر آگاہ ہوں۔ روایتی میڈیا پر انحصار کرتا تو کبھی اقتدار میں نہ آتا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم ملکی میڈیا پر برہم ہوگئے۔ بولے میڈیا میں میرے خلاف ماحول کون بنا رہا ہے، سب جانتا ہوں۔ پورے ملک کا مافیا میرے خلاف متحد ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں جن فلیٹس میں قیام پذیر ہیں انکے ذرئع آمدن نہیں بتا سکے۔ شہباز شریف کا کیش بوائے 40 ارب روپے بیرون ملک لیکر گیا کسی وزیر نے کرپشن کی تو اسے رعائیت نہیں ملے گی۔ روایتی میڈیا پر انحصار کرتا تو کبھی اقتدار میں نہ آتا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سائبر کرائم کے خلاف سخت ترین کارروائی کا سلسلہ جلد شروع ہو گا۔ مخالفین ہماری خواتین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ بھارت اندرونی حالات کی وجہ سے آزاد کشمیر پر شرارت کرسکتا ہے۔ پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت کے مس ایڈونچر کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔ میری سمت درست ہے، راتوں رات کچھ نہیں ہوسکتا۔