Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم سے سندھ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات

وزیراعظم سے سندھ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات
December 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سندھ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ گورنر سندھ، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود شریک ہوئے۔ ملاقات میں شریک اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ شرکا نے کہا مرادعلی شاہ کے ہوتے ہوئے سندھ میں وفاقی حکومت کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف شکایت لگانے والوں میں سردار علی گوہر مہر، ذوالفقار مرزا، خرم شیر زمان پیش پیش رہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی سطح پر ڈیل کے تاثر کی نفی کر دی اور کہا کسی سے کوئی ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ملے گی۔ سندھ میں سب سےزیادہ کرپشن ہوئی۔ احتساب کی سب سے زیادہ ضرورت بھی سندھ میں ہے۔ عمران خان نے اتحادیوں کو بتایا کہ وہ حکومت کرنے نہیں، کرپشن کےخلاف جہاد کرنے آئے ہیں۔