Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، گرین مڈل ایسٹ منصوبہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، گرین مڈل ایسٹ منصوبہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو گرین مڈل ایسٹ منصوبہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی۔

سعودی سفیر نے وزیراعظم کو ولی عہد کی طرف سے دعوت نامہ پہنچایا، وزیراعظم آفس اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم اکتوبر میں سعودی عرب جائیں گے۔