Monday, May 6, 2024

وزیراعظم سے زلمے خیل کی ملاقات، افغان امن میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر زور

وزیراعظم سے زلمے خیل کی ملاقات، افغان امن میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر زور
October 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادکی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے گزشتہ سال مخلصانہ کوششوں کا آغاز کیا، افغان امن عمل کے راستے میں حائل مشکلات کو دور کرنا ہوگا۔ عمران خان نے زلمے خیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں افغان تنازعے کا حل جلد نکل آئے، افغانستان میں تشدد کم کرنے کے لیے تمام فریقین کو عملی اقدامات کرنا چاہیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منفی بیانیے کو ختم کرنا بھی بہت ضروری ہے، امن کے لیے اب تک کی گئی کوششیں رائیگاں نہیں جانی چاہیں، ایک اچھے دوست اور معاون کی طرح پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ تیار رہے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان اس کو اپنی ذمہ داری کے طور پر ادا کر رہا ہے، افغانستان اور خطے میں ترقی، استحکام پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔