Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال
August 1, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس میں ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم ‏عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطےمیں ‏ہیں۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی کوششوں اور مکمل حمایت سے ‏افغانستان میں طویل المدتی امن اور استحکام حاصل ہو گا۔

 وزیر اعظم نے افغانستان کے مستقبل کے لئے ‏باضابطہ انٹرا افغان مذاکرات اور روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ ملاقات میں وزیراعظم ‏کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ‏ساتھ وسیع اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مواقع ‏پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔