Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
March 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور جرمن وزیرخارجہ کی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیرخارجہ نے قیام امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ [caption id="attachment_215105" align="alignnone" width="575"]وزیر خارجہ وزیر خارجہ سے جرمن ہم منصب کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر گفتگو[/caption] اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جرمن ہم منصب  ہائیکو ماس  نے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے۔ مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ مختلف شعبوں میں تعاون  بڑھانے کے لیے مزید  اقدامات  کریں گے۔ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے جرمنی کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ جرمنی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ دہشت گردی علاقائی اور عالمی مسئلہ ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ دوسری طرف ترکمانستان کے وزیرخارجہ راشد میریدوف بھی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جن کا استقبال وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ راشد میریدوف وزیر خارجہ سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔