Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
December 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم پاکستان  عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ نے  ملاقات کی ، وزیر اعظم عمران خان نے ترک وزیر داخلہ کا وزیر اعظم آفس میں استقبال کیا۔ ترک وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکی کے وزیر داخلہ نے پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ترکی دعوت دی۔ وزیر اعظم پاکستان نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے  ترکی کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔