Wednesday, May 15, 2024

وزیراعظم سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور، اطالوی وزیراعظم کی ملاقات

وزیراعظم سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور، اطالوی وزیراعظم کی ملاقات
September 24, 2019
نیویارک(92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے، عمران خان سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور، اطالوی وزیراعظم نے ملاقات کی، باہمی، علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ [caption id="attachment_242198" align="alignnone" width="616"]وزیراعظم ، ترک، سوئٹزرلینڈ ، صدور ، ملاقات، باہمی وعلاقائی امور، تبادلہ خیال، نیویارک،92 نیوز وزیراعظم سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور کی ملاقات، باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال[/caption] وزیراعظم نے سوئس صدر سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھایااور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے سوئس صدر کو آگاہ کیا ،انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ،دیگر پابندیاں ہٹائی جائیں،مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل خطے کی ترقی، خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ وزیراعظم کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اٹارنی جنرل انورمنصور خان، حفیظ شیخ، عبدالرزاق دائود شریک ہوئے، ملاقات میں عالمی بینک کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی، ملاقات میں پاکستانی کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ [caption id="attachment_242209" align="alignnone" width="642"]وزیراعظم ، ترک، سوئٹزرلینڈ ، صدور ، ملاقات، باہمی وعلاقائی امور، تبادلہ خیال، نیویارک،92 نیوز وزیراعظم سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور کی ملاقات، باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال[/caption] علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی اٹلی کے ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر سے متعلق اطالوی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگہی دی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ملیحہ لودھی سمیت پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔