Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ  صورتحال پر گفتگو
March 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ وزیر اعظم نے برطانوی ہم منصب کو  پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا، دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے  پاکستان اور باھرت کے مابین کشیدگی میں کمی  پر زور دیا جبکہ بھارتی پائلٹ کی حوالگی کے فیصلے کو وسیع پیمانے پر  عالمی برادری میں سراہا گیا۔