Wednesday, May 15, 2024

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، اعتماد کے ووٹ پر گفتگو

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، اعتماد کے ووٹ پر گفتگو
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اسمبلی شریک ہوئے، وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ گورننس نظام پر تحفظات مگر وزیراعظم کیساتھ ہیں، یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں نہ اسے پسند کرتے ہیں۔ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈلیور کرسکیں۔ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، کراچی، سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سراہا، وزیراعظم نے سندھ کے امور میں متحدہ سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ‏18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کا مسئلہ ہے، بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا، ‏میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح ہے، شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔