Friday, April 26, 2024

وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے تین رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ کراچی کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے اعلی سطح وفد نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر امین الحق اور حیدر عباس رضوی شامل تھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسد عمر، علی زیدی اور گورنر سندھ بھی ملاقات میں شریک ملاقات ہوئے۔

اس ملاقات میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی پیکج سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات بھی رکھے۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے مسنگ پرسنزز ، سیاسی دفاتر کی واپسی سمیت کراچی پیکج اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کا معاملہ اُٹھایا۔ کہا کہ آزادانہ سیاست اور دفاتر ملنا آئینی حق ہے وزیراعظم اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ لاپتہ کارکنان اور جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر وزیراعظم سے نوٹس لیںے کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کہا کہ کراچی پیکج اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورت میں ایم کیو ایم کو شامل رکھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آر کے حوالے سےوزارت داخلہ معاملے کو دیکھ کر آئین و قانون کے تحت اپنا کردار ادا کرے۔