Thursday, May 2, 2024

وزیراعظم سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود کی ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود کی ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلہ خیال
September 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ایک روزہ دورہ کراچی میں اتحادی جماعتوں ایم کیوایم پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں  ۔  ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ  وزیراعظم سے اہم امور پر بات چیت ہوئی، امید ہے مسائل جلد حل ہوں گے ۔ ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان  کے وفد نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزیر اعظم سےملاقات کی  ،  ملاقات کے بعد خالد مقبول صدیقی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ملاقات کو  مثبت قرار دیا  ۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  پرائم منسٹر سےکراچی  پیکج، لاپتہ کارکنان، بلدیاتی نظام اور مارٹن کوارٹر کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے  جب کہ مردم شماری پر تحفظات سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے ۔ فاروق ستار کی ناراضگی سے متعلق سوال پر  خالد مقبول صدیقی بولے کہ فاروق ستار کو ملاقات کے لیے بلایا ہے تاہم وہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ۔ وزیراعظم نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اپنی اتحادی جماعت  جی ڈی اےکے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں  وفد کی  طرف سے سندھ میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر تحفطات کا اظہارکیا  گیا اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کا نام تبدیل کرکے سندھ پیکج رکھنے کی تجویز بھی دی گئی  ۔