Saturday, May 11, 2024

وزیرِاعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، واٹر کمیشن رپورٹ پر بریفنگ

وزیرِاعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، واٹر کمیشن رپورٹ پر بریفنگ
July 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی ہے۔ جس میں مختلف عدالتی اُمور، نظام انصاف کے حوالے سے جاری اصلاحات اور " واٹر کمیشن رپورٹ " پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے واٹر کمیشن رپورٹ کے حوالے سے جسٹس شاہد کریم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ اس اہم قومی معاملے میں جسٹس شاہد کریم کی خصوصی دلچسپی اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی سربراہی میں واٹر کمیشن رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

عمران خان نے کہا، عام آدمی تک آسان اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، عدالتی اور انصاف کے نظام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکومت عدلیہ کو ہر ممکن تعاون و وسائل کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔