Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال میں خوراک کی فراہمی پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل اور عالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان عوام کو خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی مدد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔