Friday, April 26, 2024

وزیراعظم سے اعظم سواتی کی ملاقات،وزارت سائنس وٹیکنالوجی  میں بدعنوانیوں سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے اعظم سواتی کی ملاقات،وزارت سائنس وٹیکنالوجی  میں بدعنوانیوں سے آگاہ کیا
August 25, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر اعظم سواتی  نے ون آن ون ملاقات کی  ، جس میں وزیراعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ  دی اور وزارت میں بدعنوانیوں سے متعلق  آگاہ کیا ۔ اعظم سواتی نے وزیراعظم عمران خان کو آر ٹی ایس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی  اور وزیراعظم سے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین،ذوالفقار اور احمرین کی برطرفی کی سفارش بھی کی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ افسران آر ٹی ایس سے متعلق تحقیقات میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں لہذا انہیں  برطرف کیا جائے ۔