Saturday, May 11, 2024

وزیرِاعظم سے اسد عمراور ڈاکٹر فیصل سلطان کی ملاقات، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کورونا کا اجلاس کل طلب

وزیرِاعظم سے اسد عمراور ڈاکٹر فیصل سلطان کی ملاقات، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کورونا کا اجلاس کل طلب
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاعظم عمران خان سے اسد عمراور معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز پر صوبوں سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے 2 مراحل میں پابندیاں سخت کرنے کی تجویز دیدی۔ پہلے مرحلے میں کورونا کی 13 فیصد سے زائد شرح پر مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی، دوسرے مرحلےمیں ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10 روز تک لاک ڈاؤن کی تجویزدی گئی۔