Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی ملاقات

وزیراعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی ملاقات
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی ملاقات ہوئی۔ ازبک وزیر خارجہ نے اپنے صدر کا پیغام پہنچایا۔

اعلامیہ کے مطابق ازبک وزیر خارجہ نے کہا ازبکستان پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کی بیجنگ اور بشکیک میں ازبک صدر سے ہونے والی ملاقات کا تزکرہ بھی کیا گیا۔

وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان ازبکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں رابطے اور تجارت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ازبکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان وسطی ایشیا میں تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

ازبک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔