Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات، سندھ میں انتظامی اصلاحات پر تجاویز پیش کیں

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات، سندھ میں انتظامی اصلاحات پر تجاویز پیش کیں
June 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات۔ سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کئی ماہ بعد دورہ سندھ ہوا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں آج بھی  اہم ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین  سندھ اسمبلی ، اتحادی جماعتوں ، ایم کیو ایم  اور جی ڈی اے کے وفود سے  علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں  ہوئیں۔ پی ٹی آئی اراکین  نے ملاقات میں  وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں در پیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ایم کیوایم اور جے ڈی اے کے وفود نے پرائم منسٹر  کے سامنے اپنے تحفظات رکھے۔  وزیراعظم ، کراچی ، اتحادی جماعتوں ، وفد ، ملاقات ، سندھ ، ترقیاتی کاموں ، انتظامی اصلاحات ، تجاویز اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت تحریک انصاف حکومت کا اولین مشن ہے۔ ماضی  میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد حلیم عادل شیخ  نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا  کہ وزیر اعظم نے سندھ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ  پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے سندھ میں  آئین کے آرٹیکل 149  کے تحت ایمرجنسی لگانے کا بھی مطابلہ کیا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیوایم کے رکن  سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل  نے کہا  کہ وزیر اعظم کو شہر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا  ہے اور اسٹیل ملز ملازمین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے ممبران  نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔