Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی کے معاملا ت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی کے معاملا ت پر تبادلہ خیال
September 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں  سکیورٹی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ملک کی داخلی اور خارجہ سیکورٹی صورتحال  اور دیگر معاملات پر تفصلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو یوم  شہداء کے موقع پر جی ایچ کیو میں  ہونے والی تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور پاک افغان تعلقات بھی زیر بحث آئے۔