Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال
May 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کورونا کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  بھی شریک  تھے ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ داخلی صورتحال ،کورونا کے خلاف ریلیف کے اقدامات پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔