Monday, September 16, 2024

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کلبھوشن یادیو کی سزائےموت پر اعتماد میں لیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کلبھوشن یادیو کی سزائےموت پر اعتماد میں لیا
April 12, 2017
اسلام آباد(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کوکلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر اعتماد میں لے لیا۔ دونوں کے درمیان ہونیوالی اہم ملاقات میں اس معاملے پر کوئی دباﺅ قبول نہ کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کےلئے ہرہدف حاصل کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات۔ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے معاملے پر اور آپریشن ردالفساد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورامن وامان اور سرحدی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کو کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر اعتماد میں لےیہ  بھی اتفاق کیا گیا کہ بھارتی جاسوس کے معاملے پر کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا جائیگا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس آپریشن میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں پر فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کےلئے تمام اہداف حاصل کئے جائینگے۔