وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں بھی وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ اس ون آن ون ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے علاقائی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ میٹنگ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر غور آئے۔