Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ، ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ، ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 17, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف ٹیم کی اراکینِ پارلیمنٹ سے بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوئیں۔ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے ٹیکنیکل مشن نے آئی ایم ایف پیکج کی ترجیحات پیش کیں ۔ اراکین پارلیمنٹ نے معاہدے کی اہم شقوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی پیش کی۔

 اراکینِ پارلیمان کا کہنا تھا جی ایس ٹی قانون کو آئی ایف ایف پیکج کے تحت زیادہ سخت بنایا گیا جس کے باعث کاروباری طبقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مخالف ہو گیا ۔ اس قانون کے باعث مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

اراکینِ پارلیمان کا کہنا تھا پاکستان کا سٹاک ایکسچینچ آئی ایم ایف پیکج کے بعد تاریخی گراوٹ کا شکار ہوا ۔ روپے کی ڈالر کے مقابل قیمت میں تاریخی کمی آئی جبکہ پاکستان کے قرضے آئی ایم ایف پیکج کے بعد بے قابو ہو گئے ۔ آئی ایم ایف حکام نے پیکج پر نظر ثانی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا نے ‏وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ۔ ‏وزیراعظم آفس میں ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود تھے۔