Monday, May 13, 2024

وزیراعظم سمجھتا ہے جرمنی ،جاپان کی سرحد مشترکہ ہے،کتنی شرمندگی کی بات ہے ‏، بلاول بھٹو

وزیراعظم سمجھتا ہے جرمنی ،جاپان کی سرحد مشترکہ ہے،کتنی شرمندگی کی بات ہے ‏، بلاول بھٹو
April 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے جاپان اور جرمنی کی سرحد سے متعلق بیان پر بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ  ہمارا وزیر اعظم سجھتا ہے کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد مشترکہ ہے ، یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ایسا ہی ہوتا ہے جب آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر لوگوں کو داخلہ دیتی ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا جرمنی اور جاپان بارڈر سے متعلق بیان شیئر کر دیا ۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1120556180500250625

وزیراعظم کے لاعلمی پر مبنی بیان کے بعد ٹویٹر پر جاپان، جرمنی اور آکسفورڈ ٹاپ ٹرینڈز بن چکے ہیں، صارفین جہاں کپتان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے۔

ایک صارف نے تو عمران خان کو آئن سٹائن قراد دے دیا اور سوال اٹھایا کہ کیا وہ واقعی ہی آکسفورڈ سے پڑھے ہیں ۔

ٹویٹر پر ہی ایک شخص لکھتا ہے کہ یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے فخر کا لمحہ ہوگا کیونکہ ان کے سابق طالبعلم نے دنیا کو نئے طرح سے ڈیزائن کردیا ہے جہاں جرمنی اور جاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں۔

ایک صارف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا نئے پاکستان کے آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ وزیراعظم کو ملکوں کے حوالے سے معلومات ہی نہیں۔

دوسری جانب لوگ مختلف انداز میں جاپان اور جرمنی کو ہمسائیہ بنانے میں بھی مصروف ہیں، کسی نے نقشہ تہہ کر کے دونوں ممالک کو جوڑ دیا، تو کسی نے تو سابق جرمن آمر کو برلن ٹوکیو ایل و سی کا افتتاح کرتے بھی دکھادیا۔