Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر قرض واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر قرض واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھیں، بلاول بھٹو
May 10, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا، المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا۔ کہا کہ چندوں پر ملک نہیں چلتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیاں پی ٹی آئی حکومت پر اپنے عدم اعتماد سے چینی حکومت کو بھی آگاہ کرچکی ہیں۔

بلاول بھٹو مزید بولے کہ غیرملکی سرمایہ دار اور حکومتیں اس دورِحکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں۔