Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم رمضان المبارک کے باقی ایام گزارنے سعودی عرب پہنچ گئے، آج عمرہ کرینگے

وزیراعظم رمضان المبارک کے باقی ایام گزارنے سعودی عرب پہنچ گئے، آج عمرہ کرینگے
July 12, 2015
جدہ (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور رمضان المبارک کے باقی دن وہیں گزاریں گے۔ سعودی دارالحکومت جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر کمشنر جدہ شہزادہ مشعال بن ماجد، پاکستان کے سفیر منظور الحق، نائب قونصل جنرل آصف میمن اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ آج عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور نماز تراویح میں بھی شریک ہوں گے۔