Friday, April 19, 2024

وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج ازبکستان جائیں گے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج ازبکستان جائیں گے
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج ازبکستان جائیں گے۔

ازبک سیاسی قیادت سے ملاقات میں تجارت، اقتصادی تعاون، ربط پر بھی تفصیلی گفتگو ہو گی۔ دو طرفہ سطح پر متعدد معاہدات اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک، ازبک قیادت علاقائی اورعالمی امور پر بھی غور کرے گی۔ پاکستان سے کاروباری برداری کا بڑا گروپ بھی تاشقند جائے گا۔ وزیراعظم پہلے پاک، ازبک بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔  

دو طرفہ سطح پر مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس ہو گا۔ پاک، ازبک مشترکہ بزنس کونسل کا پہلا سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعظم ’’وسطی وجنوبی ایشیائی علاقائی ربط‘‘ پر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ازبکستان میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہونگے۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت ازبک صدر شوکت میرزییو نے دی۔ وزیراعظم کا اعلیٰ سطح وفد وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہو گا۔