Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم حالات سے نمٹنے میں ناکام رہے ، فوری مستعفی ہوں ، عمران خان

وزیراعظم حالات سے نمٹنے میں ناکام رہے ، فوری مستعفی ہوں ، عمران خان
November 26, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنے کی صورتحال سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور وزیر داخلہ سمیت وزیر قانون بھی گھر چلے جائیں ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے شریف خاندان کو بچانے کیلئے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے ۔ حالات کا تقاضہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں ۔