Friday, May 10, 2024

وزیراعظم ، جام کمال میں ٹیلی فونک رابطہ، برف باری سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر بات چیت

وزیراعظم ، جام کمال میں ٹیلی فونک رابطہ، برف باری سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر بات چیت
January 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کوئٹہ سمیت برف باری سےمتاثرہ علاقوں کی بحالی اور بجلی وگیس کے بحران پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں گیس اور بجلی کی مسلسل فراہمی کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرا دی۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان  مظفر آباد  پہنچے اور  متاثرہ علاقوں کا دورہ  کیا۔ وزیر اعظم کو لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی ، عمران خان نے سی ایم ایچ جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے  وزیراعظم کو برفباری سے ہونیوالے نقصان پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کو امدادی کاموں اور ریلیف کی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔