Sunday, September 8, 2024

 وزیراعظم جاتی امرا پہنچ گئے

 وزیراعظم جاتی امرا پہنچ گئے
July 9, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم میاں نواز شریف 48دن لندن میں گزارنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں سے وہ سیدھے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر جاتی امرا پہنچ گئے ہیں   ۔ تفصیلات کےمطابق لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے خاندان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وزیرداخلہ چودھری نثار اور پنجاب کی سرکاری مشینری موجود تھی ۔ ، وزیراعظم طیارے سے اترے اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اور عوام کی دعاوں سے  روبہ صحت ہوں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنا مسائل کا حل نہیں  ملکر ملک کو آگے لے جائیں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ اللہ نے موقع دیا ہے ملک کی خدمت کی اور کر بھی رہے ہیں ۔وزیراعظم مختصر گفتگو کے بعد جاتی امرا ہیلی کاپٹر کےذریعے پہنچ گئے ہیں ۔