Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہونے لگے،چھاتی پر لگی دو ڈرین ٹیوب بھی نکال دی گئیں

وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہونے لگے،چھاتی پر لگی دو ڈرین ٹیوب بھی نکال دی گئیں
June 1, 2016
لندن(92نیوز)عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں لندن میں  آپریشن  کے بعد وزیراعظم تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں ڈاکٹرز نے وزیراعظم کا معائنہ کیا اور اُن کی چھاتی سے دو ڈرین ٹیوب بھی نکال دی ہیں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مریم نواز نے وزیر اعظم سے بات چیت بھی کی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے آپریشن سے قبل ملک بھر میں دعائیں کی گئیں اور بکرے صدقے میں دیئے گئے  جبکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ آپریشن کے اگلے روز وزیراعظم سے اُن کی صاحبزادی مریم نواز نے بات کی جس کا ذکر اُنہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا  اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں ڈاکٹرز نے اُن کا معائنہ کیا ہے اور اُن کی چھاتی سے دو ڈرین ٹیوب نکال دی ہیں  و زیراعظم  اگلے چوبیس گھنٹے مزید آئی سی یو میں رہیں گے جس کے بعد اُنہیں وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا ۔ ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی وزیراعظم سے بات کی ہے ۔اُن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم اُن کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق کیا جائے گا ۔ دریں اثنا اسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون   کر کے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور کامیاب آپریشن پر اُنہیں مبارک باد بھی دی۔