Friday, March 29, 2024

وزیراعظم  ترکمانستان کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم  ترکمانستان کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
November 26, 2016

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کےدورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے مگر سیاسی مخالفین کو اشک آباد میں بھی کھری کھری سنا گئے ۔۔ کہتےہیں  انتخابات لڑکر مستعفی ہونےکیلئے نہیں آئے۔ کبھی استعفیٰ مانگا ہے نہ دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ مینڈیٹ لے کر منتخب ہوئے انتخابات لڑ کر مستعفیٰ ہونے کے لئے نہیں آئے اشک آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا  کہتےہیں انہوں نے بھی کبھی کسی سے استعفی کے مطالبہ نہیں کیااورنہ ہی کبھی  دھاندلی کا رونا رویا ۔۔ ؟؟؟

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحول دوست ٹرانسپورٹ سے متعلق  عالمی کانفرنس  سے خطاب  میں  نواز شریف نے کہا  کہ  پاکستان وسط ایشیا کے لئے گیٹ وے کی  حیثیت رکھتا ہے ۔

وزیر اعظم  نے گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے  کا ذکر کرتے ہوئے اسے خطے میں  آنے والی  تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی  انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر پر زور دے رہے ہیں جو کہ ترقی کا اہم جزو ہیں ۔