Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم بیرون ملک جاکر وفاق کی نمائندگی کریں ، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم بیرون ملک جاکر وفاق کی نمائندگی کریں ، بلاول بھٹو زرداری
November 22, 2018
گلگت (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیراعظم بیرون ملک جاکر سیاسی مخالفین پر تنقید کے بجائے وفاق کی نمائندگی کریں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کرپشن ختم کرنی ہے تو بلاامتیاز احتساب کرنا ہو گا۔ حکومت چوری سے ووٹ لے کر بنائی گئی۔ انہوں نے کہا عمران خان غیر ملکی دورے پر پاکستان کو بدنام کرتے ہیں۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دلوائے۔ گلگت بلتستان کی ہر سطح پر جدوجہد کرنی ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے مسائل کو اجاگر کرے گی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا انتقامی سیاست کا سلسلہ چل رہا ہے،حکومت بہت کمزور ہے۔ سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ہم اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے۔ دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ ہمیں اپنی نظام انصاف اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہو گا۔