Friday, May 3, 2024

وزیراعظم بھی سندھ کی سیاست کو گرمانےکیلئے متحرک

وزیراعظم بھی سندھ کی سیاست کو گرمانےکیلئے متحرک
May 11, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی سندھ کی سیاست کو گرمانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ پاکستان کے پہلی ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کرینگے۔ شاہد خاقان عباسی پہلے این ای ڈی یونيورسٹی تقریب میں طالب علموں سے خطاب کرینگے اور پھر گورنر ہاوس میں وفود سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل پر سترا سے اٹھارہ ہزار کنٹینر لنگر انداز ہو سکیں گے ، منصوبہ کا آغاز سال دو ہزار سات میں ہوا تھا جس کی لاگت ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر ہے ۔ منصوبے کو سال دو ہزار گیارہ میں مکمل ہونا تھا جو نہ ہوسکا ۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بحری تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے۔