Friday, April 19, 2024

وزیراعظم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر قانون لائیں ، ہم حمایت کرینگے ، چودھری شجاعت حسین

وزیراعظم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر قانون لائیں ، ہم حمایت کرینگے ، چودھری شجاعت حسین
September 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سخت قانون لائیں، ہم بھرپور حمایت کرینگے۔ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پرسخت قانون بنانے کا مشورہ دے دیا۔ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے خصوصی عدالتیں بنانے کی تجویز بھی دی۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سخت قانون لائیں، ہم بھرپورحمایت کریں گے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ دوسری جماعتوں کو بھی اس قانون کو پاس کرنے کیلئے قائل کریں گے۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، کچھ کو ہمارے ملک کے حالات کا پتہ تک نہیں ہوتا، جن پر بیتے اسی کو معلوم ہوتا ہے۔ عمران خان ہائی کورٹ سے خصوصی عدالتوں کے قیام کی استدعا کریں تاکہ سنگین جرائم کا مقدمہ اور فیصلہ ایک ہفتے میں کیا جا سکے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اجتماعی زیادتی کا سانحہ موٹروے پر نہیں موٹروے سے تین چار میل دور پیش آیا۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تقریر کرتے ہوئے خواہ مخواہ موٹروے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال دیا لیکن جرم کا ذکر نہیں کیا۔