Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم بتائیں متحدہ قائد پر الزامات سچے ہیں یا جھوٹے : مصطفیٰ کمال

وزیراعظم بتائیں متحدہ قائد پر الزامات سچے ہیں یا جھوٹے : مصطفیٰ کمال
April 26, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر ایم کیوایم کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت رہنی چاہیے۔ آرمی آپریشن ہر مسئلے کا حل نہیں۔ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیے گئے تو کرپشن خود ختم ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کمال ہاوس میں انیس قائم خانی اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر زور دیتے ہوئے نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں جمہوریت رہنی چاہئے۔ مصطفیٰ کمال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ قائد ایم کیوایم کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں یا سچے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں۔ مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں پارٹی سے کس بات کی تنخواہیں لیتے ہیں۔ قائد پاک سرزمین پارٹی نے پارٹی کے پہلے جلسے کو کامیاب بنانے پر عوام کو مبارک باد دی۔ حکومت بتائے متحدہ قائد پر الزامات غلط ہیں تو آئندہ بات نہیں کروں گا۔ حکومت نے جڑ پر ہاتھ نہیں ڈالنا تو لڑکوں کو پکڑنے سے کیا ہوگا۔ 6سال میں ایم کیوایم کو ختم اور پابند کر دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نوازشریف کو سوالوں کا جواب دے کر سرخرو ہونا چاہیے۔