Friday, May 17, 2024

وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
December 14, 2019
مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں  پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید  نےاستقبال کیا۔ سعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے میں سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ۔ عمران خان روضئہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے۔ روضہ رسولﷺ  پر حاضری کے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے۔