Friday, April 19, 2024

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے
April 10, 2020
 پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔ عمران خان کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آمد ہوئی۔ وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال، روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، شہریار آفریدی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔ پشاور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمو ‏خان سے ملاقات بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان آج پشاور میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں انہیں صوبے میں کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر ‏بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم دورے کے دوران دیہاڑی داروں اور مزدوروں کی ‏کفالت کے منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔