Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم کا لاہور کا مختصر دورہ ، مصروف وقت گزار کر اسلام آباد لوٹ گئے

وزیر اعظم کا لاہور کا مختصر دورہ ، مصروف وقت گزار کر اسلام آباد لوٹ گئے
May 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کا لاہور کا مختصر دورہ ، مصروف وقت گزار کر اسلام آباد لوٹ گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے مختصر وقت میں لاہور کادورہ کیا ، وزیراعظم نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی،گورنرپنجاب چودھری محمدسرورسے ملے اور شوکت خانم اسپتال بھی گئے۔ وزیراعظم عمران خان کوکابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال  میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشامل کرنےپرخصوصی توجہ دی جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جائے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری سب سےبڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے، انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں ہنرمندافرادکےلیےروزگارکےزیادہ سےزیادہ مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اس امرپرتشویش ظاہر کی کہ صرف میٹرو بس پربارہ ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا۔ وزیراعظم نے  سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنرہاؤس لاہور میں   گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اوردیگررہنماؤں نے ملاقات کی ، اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجودتھے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وزیراعظم عمران خان ایکسپوسنٹرگئے اور وہاں سے سڑک کے راستے شوکت خانم اسپتال پہنچےاورفنڈریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔