Friday, May 10, 2024

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
September 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا۔ ایوانو زیر اعلیٰ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں  وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی  ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعظم کوصوبے کی مجموعی صورتحال، خصوصا سماجی و معاشی ترقی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور، صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔ عمران خان گورنرہاؤس میں سکھ کنونشن سے خطاب بھی کرینگے۔