Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم ایسا بھولا بھالا شخص ہےجسے پتہ ہی نہیں بچے ارب پتی ہوگئے ہیں : عمران خان

وزیراعظم ایسا بھولا بھالا شخص ہےجسے پتہ ہی نہیں بچے ارب پتی ہوگئے ہیں : عمران خان
January 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے وزیراعظم کو بھولا بھالا بادشاہ کہہ دیا کہتے ہیں نوازشریف ڈر کے مارے عدالت سے بھاگ رہے ہیں ، انہیں پتہ ہی نہیں تھا ان کے بچے گیارہ بارہ سال کی عمرمیں ارب پتی بن گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کاکہنا تھا کہ ڈکٹیٹر جواب دہ نہیں ہوتا لیکن جمہوریت میں حکمران جوابدہ ہوتا ہے کسی دوسرے ملک میں صادق اور امین نہ رہنے والا پارلیمنٹ میں نہیں رہ سکتا نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھاکہ ثبوت دینگےاب خود ہی بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل بہانے ڈھونڈ رہے ہیں سماعت میں وہ کچھ سامنے نہیں لا سکے کہتے ہیں نوازشریف اتنے بھولے ہیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں تھا ان کے بچے ارب پتی بن گئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کےلئے یہ فیصلہ کن وقت ہے نیب آرڈیننس کونہیں وزیر اعظم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ نیب کو ان کے ہاتھ میں دے دیں 3ماہ میں بڑے بڑے ڈاکو پکڑ کر دینگے۔