Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم اورچیئرمین سینٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اورچیئرمین سینٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
July 24, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اورچیئرمین سینیٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی مصروفیات! وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں، صوبے کی  سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں کےساتھ تعلقات اورپارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ بزدار ، ملاقات ، ملکی سیاسی صورت حال ، تبادلہ خیال ، اسلام آباد ، 92 نیوز چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بلوچستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے بھرپورتعاون پروزیراعلیٰ عثمان بزدار اورپنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت راولپنڈی میں اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ شکایت سیل کی کا رکردگی کا جائزہ لیا گیا۔