Friday, April 26, 2024

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بزدار کا پنجاب میں انتظامی اصلاحات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بزدار کا پنجاب میں انتظامی اصلاحات پر تبادلہ خیال
November 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات میں صوبے میں انتظامی اصلاحات کے لیے کیے جانے والے اقدامات، کسان کارڈ، زرعی تبدیلی کے منصوبے پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری آپریشن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں مشیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔