Monday, September 16, 2024

وزیراعظم اور مشیر خارجہ سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال  

وزیراعظم اور مشیر خارجہ سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال  
April 18, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز  سے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیرمیک ماسٹرنے ملاقات کی ہے ۔  نوازشریف  نے امریکی صدر کی پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرنے پر آمادگی کا خیرمقدم کیا ہے۔ کہتے ہیں امریکی  صدر کی کاوشوں سے خطے میں استحکام اورخوشحالی کے راستے کھلیں گے۔ تفصیلا تکےمطابق  وزیراعظم نوازشریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر  نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر چلنے  پر اتفاق کیا گیا۔میک ماسٹر نے ‏نوازشریف کو صدر ٹرمپ کانیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جس میں ان کا کہنا تھا ‏امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مضبوط  دیکھنا چاہتی ہے۔ نوازشریف نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط اور باہمی مفاد ہر مبنی شراکت داری چاہتا ہے، وہ خطہ میں امن و سلامتی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملک کرکام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ‎وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ۔ نوازشریف بولے کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں۔۔‎‏نوازشریف نے افغانستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار  تشویش کیا اور افغان بحران کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور عالمی برادری کو تعاون کی یقین دہانی کرائیْ میک ماسٹر نے کہا نئی امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے، ‏افغانستان میں امن واستحکام ،خطے کی سلامتی کیلیے ملکر کام کرناچاہتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات بھی کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اس اہم ملاقات  میں  مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، دفتر خارجہ کے دیگرحکام ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل، امریکی نائب نمائندہ خصوصی برائے افغانستان لارل ملر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں مشیر خارجہ نے امریکی مشیر کو حکومت کی پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری اور اقتصادی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے حوالے سے کامیابیوں حاصل ہوئی ہیں ۔ سرتاج عزیز نے امریکی مشیر قومی سلامتی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی ۔