Friday, May 10, 2024

وزیراعظم اور عسکری قیادت ملکر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم اور عسکری قیادت ملکر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
December 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت ملکر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1207862273852805121 فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ ملک کے روشن مستقبل کیخلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1207862481726648320 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت مل کر احسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔