Friday, May 17, 2024

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
February 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے خیر مقدم کیا، وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات میں باہمی دلچسپی اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔